اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں این سی پی نے اکھلیش گروپ کے ساتھ اتحاد کا فیصلہ کیا

نئی دہلی:نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) نے اترپردیش اسمبلی انتخابات کے لئے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے اکھلیش گروپ کے ساتھ اتحاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ این سی پی کے جنرل سکریٹری اور ممبر پارلیمنٹ طارق انور نے آج یہاں صحافیوں کے سامنے یہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی پارٹی اترپردیش میں فرقہ پرست طاقتوں کو اقتدار سے دور رکھنے کے لئے اکھلیش گروپ کے ساتھ انتخابی اتحاد کرے گی۔
مسٹرانور نے کہا کہ اس اتحاد کی غرض سے این سی پی کے لئے سیٹوں کا بٹوارہ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ این سی پی کے لیڈر نے کہا کہ اترپردیش کے عوام نے ریاست کے وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کو اپنا لیڈر تسلیم کرلیا ہے اور یہاں کے انتخابات ملک کی سیاست کا مستقبل طے کریں گے۔ اس لئے ان کی پارٹی فرقہ پرست طاقتوں کو شکست دینے کے لئے اس اتحاد میں شامل ہوگی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Will choose akhilesh yadav over mulayam singh yadav ncp in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply