پاکستان باز نہ آیا تو ہندوستان ایل او سی کا کوئی احترام نہیں کرے گا

نئی دہلی:ہندوستان نے پاکستان کو انتباہ دیا ہے کہ اگر اس نے دہشت گردں کی برآمد کا سلسلہ نہیں روکا تو پھر ایل او سی ہندوستان کے لیے واجب التعظیم نہیں رہ جائے گی۔ اعلیٰ حکومتی ذرائع نے بتایا کہ اس کے اشارے پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں شب خون مار کر دہشت گردوں کی کمین گاہوں کو تباہ اور کئی دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتاردینے کے بعد ہیدے دیے گئے تھے۔
ہندوستان کا حالیہ موقف 1999کی کرگل جنگ سے قطعاً مختلف ہے جس نے پاکستان کو ایل او سی کا احترام کرنے پر مجبور کر دیا تھا۔پاکستان نے جب کرگل پر حملہ کر کے نئی سرحدی لکیر کھینچنے کی کوشش کی اور اسے پسپائی اختیار کرنا پڑی تو اس وقت کے امریکی صدر بل کلنٹن نے کہا تھا کہ سرحدوں کا تعین خون سے نہیں کرنا چاہئے۔
لیکن حال ہی میں پاکستان نے ایل او سی پار سے دہشت گردوں کی متواتر برآمد سے اس مفاہمت کو پارہ پارہ کر دیا۔ ذرائع نے کہا کہ اب ہندوستان نے بھی اشارہ دے دیا ہے کہ دہشت گردوں کی برآمدات کی روشنی میں اسے بھی ایل او سی کی خلاف ورزی کا حق حاصل ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Will breach loc to hunt terrorists india tells pakistan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply