مقتول این آئی اے افسر تنزیل احمد کی زخمی بیوی بھی چل بسی

نئی دہلی: 3اپریل کو اترپردیش کے سہسپور میں بندوق برداروں کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والے این آئی اے کے افسر محمد تنزیل احمد کی بیوی نے بھی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا۔جس وقت 45سالہ مسٹر احمد اپنی بھانجی کی شادی میں شرکت کر کے سہسپور میںاپنے گھر واپس آرہے تھے تو دو بائیک سوار حملہ آوروں نے تنزیل احمد کی کاررکوائی اور ان پر گولیوں کی بوچھار کر دی۔جس وقت تنزیل احمد پر حملہ ہوا تو کار میں ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ فرزانہ اور14اور11سال کے دو بچے بھی تھے۔
جیسے ہی تنزیل احمد پر گولیاں چلائی گئیں تو تنزیل نے اپنے بچوںکو نیچے دبک جانے کو کہا۔ اسی اثنا میں تنزیل احمد پر گولیوں کی بوچھاڑ کی زد میں فرزانہ بھی آگئیں اور ان کے بھی پیٹ اور پسلیوں میں گولیان پیوست ہو گئیں ۔انہیں شدید زخمی حالت میںگریٹر نوئیڈا کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں سے انہیں گذشتہ روز ایمس منتقل کر دیا گیا۔ایمس میں انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔اس سلسلہ میں ابھی تک پولس نے دو افراد ریان اور زینل کو گرفتار کیا ہے ۔ جبکہ تیسرا اصل ملزم منیر فرار باتای جاتا ہے۔ پولس کے مطابق ریان بائیک چلارہا تھا اور بائیک پر پیچھے بیٹھا منیر فائرنگ کر رہا تھا۔واضح رہے کہ تنزیل احمد دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے مشتبہ ہمدردوں سمیت کئی دہشت گردانہ معاملات کی تحقیقات کر رہے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Wife of nia officer shot dead in uttar pradesh dies in hospital in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply