بہار میں شوہر کے قتل کے جرم میں بیوی سمیت تین کو عمر قید،عاشق بری

حاجی پور : بہار میں ضلع ویشالی کی ایک سیشن عدالت نے ناجائز تعلقات کے سبب قتل کے تقریبا 15سال پرانے معاملے میں آج بیوی سمیت تین افراد کو عمر قید کی سزا سنائی۔ بالائی ضلع و سیشن جج بینی مادھو پانڈے نے یہاں دونوں فریقوں کی دلائل سننے کے بعد ضلع کے دیسری تھانہ علاقہ کے باشندے رام بچن سنگھ کے قتل کے الزام میں اس کی بیوی منکی دیوی اور اس کے ماں باپ کو تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت قصوروار قرار دینے کے بعد یہ سزا سنائی ہے۔
عدالت نے قصورواروں پر 1500 روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ وہیں، ثبوت کی عدم دستیابی کے باعث عدالت نے مجرم بیوی کے عاشق سمیت چار افراد کو بری کر دیا۔ ضلع پبلک پراسکیوٹر وہریندر نارائن سنگھ نے معاملے کے سلسلے میں بتایا کہ 15 مئی 2001 کو ضلع کے دیسری تھانہ کے افرول گاؤں سے رام بچن سنگھ کو ان کے سسرال والوں نے سسرال بلا کر قتل کر دیا اور لاش کو درخت سے لٹکا دیا تھا۔ اس سلسلے میں مقتول کے باپ نے متعلقہ تھانہ میں ایک نامزد ایف آئی آر درج کرائی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Wife get life sentence for murdering husband in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply