معروف روزنامہ انقلاب کے بانی عبدالحمید انصاری کی بیوہ بسم اللہ انصاری سپرد خاک

ممبئی:آج یہاں معروف اور کثیرالاشاعت اردواخبار انقلاب کے بانی مرحوم عبدالحمید انصاری کی بیوہ بسم اللہ عبدالحمید انصاری کو شمال مغربی ممبئی کے ورسوا یاری روڈ کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ،اس وقت قبرستان میں گنتی کے لوگ موجودتھے۔ سنیچر کو بعد نماز مغرب ولے پارلے کے ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ڈاکٹر کوپرمیونسپل اسپتال میں علاج کے دوران بسم اللہ انصاری کا انتقال ہوگیا تھا،وہ ایک عرصے سے علیل تھیں۔
بتایا جاتا ہے کہ ان کی عمر لگ بھگ 90سال تھی اور اپنی دوسری بیٹی نجمہ انصاری کے مکان پرانتہائی کسمپری کی حالت میں زندگی گزار رہی تھی۔مرحوم عبدالحمید انصاری نے غالباً1942میں شادی کی تھی ،ان کی پہلی زوجہ آمنہ انصاری کا 1970کی دہائی میں انتقال ہوگیا اور ان کے اکلوتے بیٹے خالدانصاری معروف صحافی ہیں اور آسٹریلیا میں مقیم ہیں۔جبکہ بسم اللہ انصاری کے یہاں پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی شاہدانصاری کا عرصہ قبل سڑک حادثے میں انتقال ہوگیا اور دوبیٹیاں سلمیٰ اور نجمہ اوردو بیٹے مجاہد اور راشد ہیں دونوں بیٹے اور سلمیٰ انصاری امریکہ میں مقیم ہیں۔
ان کی ممبئی میں مقیم بیٹی نجمہ انصاری نے رحلت کی خبر دیتے ہوئے بتایا کہ انقلاب کی ترقی اور اس کے پروان چڑھانے میں مرحومہ نے اہم رول اداکیا تھااور جنوبی ممبئی کے علاقے اگری پاڑہ میں واقع انصاری صاحب کے بنگلے کے باہر ضرورت مندوں کی قطار لگی رہتی تھی ،لیکن زندگی کے آخری ایام میں انہیں نہایت کسمپری کا سامنا کرنا پڑا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Widow of daily inqilab founder abdul hameed ansari buried in mumbai in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply