مودی نے رام مندر کو الیکشن سے جوڑنے پر کانگریس کو لتاڑا

دھندوکوا، گجرات: سپریم کورٹ میں کانگریس لیڈر کپل سبل کی اس استدعا پر کہ اجودھیا مقدمہ کی سماعت 2019کے لوک سبھا انتخابات کے بعد تک کے لیے موخر کر دی جائے، بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امیت شاہ اور وزیر اعظم نریندر مودی کی کانگریس پر سخت تنقید کی۔
وزیر اعظم نے گجرات میں ایک انتخابی جلسہ میں تقریرکرتے ہوئے کہا کہ اب کا نگریس نے رام مندر کو الیکشن سے جوڑنا شروع کر دیا ہے۔اسے ملک کی چنداں فکر نہیں ہے۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بابری مسجد کے لیے مسٹر سبل جو چاہیں جرح کریں یہ انکا حق ہے لیکن کیا انہیںیہ زیب دیتا ہے کہ وہ مقدمہ کی سماعت 2019 تک موقوف کرنے کی بات کریں۔
وہ رام مندر کو الیکشن سے کیوں جوڑ رہے ہیں۔ کیاان کا ایسا سوچنا درست ہے۔لیکن واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سبل کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب معاملہ کی حتمی سماعت8فروری سے شروع کرے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Why link ram mandir and elections says pm modi in sharp attack on congress in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply