کانگریس پارٹی رابرٹ وڈرا اور اسلحہ تاجر سنجے بھنڈاری میں تعلقات پر خاموش کیوں ہے:بی جے پی

نئی دہلی:(یواین آئی)بھارتیہ جنتا پارٹی نے پارٹی کے صدر امت شاہ کے بیٹے کولے کر پیداہوئے تنازعہ کے درمیان کانگریس صدر سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ واڈرا کا اسلحہ تاجر سنجے بھنڈاری سے تعلق ہونے کا الزام لگایا اور کانگریس کی قیادت سے اس کی وضاحت کرنے کہا ہے۔ بی جے پی کی سینئر رہنما اور وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے یہاں پریس کانفرنس میں یہ الزام لگایا کہ سنجے بھنڈاری مفرور قرار دیا جا چکا ہے اور مسٹر واڈرا کے اس سے تعلقات ہیں ۔
بی جے پی رہنما نے کہا کہ مسٹر واڈرا اس معاملے میں ذاتی حیثیت سے شامل ہوسکتے ہیں لیکن وہ کانگریس کی صدر کے داماد بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسٹر واڈرا اور سنجے بھنڈاری کے درمیان یہ سبھی لین دین اور ٹیلی فون پر بات چیت 2010 کے آس پاس کی ہے اور یہ وقت ترقی پسند اتحادی حکومت کے دوسرے دورحکومت کا ہے۔انہوں نے کہا کہ سنجے بھنڈاری کے بینک اکاؤنٹ میں ساڑھے سات لاکھ سوئس فرینک جمع کرائے گئے تھے اور بی جے پی صرف اس کا تعلق پوچھ رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Why is congress quiet on robert vadra and arms dealer relations in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply