کشمیر سے پانچ لاکھ پنڈتوں کو نکالے جانے پر ہندوستانیوں کی خاموشی پر حیرت ہے: کنیڈیائی مصنف

نئی دہلی: کنیڈا کے ایک معروف پاکستان نژاد تاریخ داں طارق فتح نے ایک نجی ٹی وی نیوز چینل انڈیا ٹی وی کو خصوصی انٹرویو میں یوں تو ہند پاک کے حوالے سے کئی نکات اٹھائے لیکن جموں و کشمیر کا خاص طور پر ذکر کیا اور کہا کہ انہیں اس پر سخت حیرت ہے کہ کشمیر سے جب پانچ لاکھ پنڈتوں کو انہی کی سرزمین سے نکال باہر کیا گیا تو سب کیوں خاموش رہے۔

کیوں اس کے خلاف آواز بلند نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں کو اپنی سوچ میں بلندی لانا پڑے گی۔اور فراخ دل ہونا پڑے گا۔

فتح نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کو چاہیے کہ وہ پاک مقبوضہ کشمیر کو اپنی سرزمین قرار دے اور لوک سبھا کے لیے جو اراکین نامزد کیے جاتے ہیں ان میں گکلگت بلتستان اور مظفر آباد سے بھی کچھ شخصیات کو لوک سبھا کے لیے نامزد کرے۔ تبھی معلوم ہو سکے گا کہ پاک مقبوضہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے جس پرپاکستان نے غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Why five lakh kashmiri pandits were thrown out of their own land ask tarekh fatah in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply