میڈیارافیل سودے اور امیت شاہ کے بیٹے کے معاملہ پر کیوں خاموش ہے؟راہل گاندھی

نئی دہلی: کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے میڈیا سے پوچھاکہ آخر وہ فرانس کے ساتھ رافیل جنگی طیاروں کے سودے کے حوالے سے وزیر اعظم سے کیوں سوال نہیں کرتے جبکہ یہ سودا مبینہ طور پر محض ایک صنعتکار کو فائدہ پہنچانے کے لیے کیا گیا تھا۔
راہل گاندھی نے میڈیا سے یہ بھی پوچھا کہ امیت شاہ کے بیٹے کی کمپنی کا ٹرن اوورراتوں رات کروڑوں روپے ہوجانے کے معاملہ پر امیت شاہ سے کیوں کوئی سوال نہیں کیا جاتا۔راہل نے کہاکہ آپ لوگ مجھ سے بہت سے سوالات کرتے ہیں اور میں ا س کا باقاعدہ جواب دیتا ہوں ۔
لیکن رافیل سودے سے متعلق آپ وزیر اعظم سے کوئی سوال کیوں نہیں کرتے؟ امیت شاہ کے بیٹے کے حوالے سے کوئی سوال کیوں نہیں کرتے؟
لیکن بی جے پی نے یہ کہتے ہوئے ان الزامات کو خارج کر دیا کہ در اصل کانگریس توجہ بھٹکا رہی ہے کیونکہ اگستا ویسٹ لینڈ وی وی آئی پی ہیلی کاہٹروں کے اسکینڈل میں کئی اعلیٰ کانگریسی لیڈران کو تحقیقات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Title: why dont you question pm modi on rafale deal amit shahs son rahul gandhi asks media | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply