روہنگیا مسلمان پناہ گزیں نہیں غیر قانونی تارکین وطن ہیں: راج ناتھ سنگھ

نئی دہلی: (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج کہاکہ ہندستان میں میانمار سے آئے روہنگیا پناہ گزیں نہیں بلکہ غیرقانونی طورپر ملک میں مقیم ہیں۔ مسٹر سنگھ نے قومی انسانی حقوق کمیشن کے ذریعہ منعقدہ ایک کانفرنس میں کہاکہ روہنگیا ہندستان میں غیرقانونی طورپر مقیم ہیں اور انہوں نے پناہ کے لئے درخواست نہیں دی ہے۔
انہوں نے حیرت کا اظہار کیاکہ جب کہ میانمار انہیں واپس لینے کو تیا ر ہے تو ہندستان میں کچھ لوگ انہیں واپس بھیجنے کی مخالفت کیوں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میانمار سے ہندستان میں گھس آئے روہنگیا لوگ پناہ گزیں نہیں ہیں ، اس حقیقت کو سمجھنا چاہئے۔ واپس نہیں بھیجنے کا اصول ان پر نافذ ہوتا ہے جنہوں نے ہندستان میں باقاعدہ پناہ لی ہو۔
کسی بھی روہنگیا نے اب تک ہندستان میں پناہ کے لئے درخواست نہیں دی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان ان روہنگیاؤں کو ملک سے نکال کر کسی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی نہیں کر رہا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Why criticise rohingya deportation rajnath asks in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply