مالیہ کے خلاف دیکھتے ہی گرفتار کرنے کا نوٹس کس کے حکم پرمحض اطلاع دینے والے نوٹس میں بدلا گیا:راہل گاندھی

نئی دہلی: کانگریس صدر راہل گاندھی نے مختلف بینکوں سے ہزاروں کروڑ روپے کا قرض لے کر ملک سے فرار ہوجانے والے وجے مالیہ کے حوالے سے مودی حکومت پر ایک مجرم کو ملک سے بھگانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا جب کہ وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو وجے مالیہ نے لندن جانے کی اطلاع دے دی تھی تو انہوں نے فوراً مرکزی تحقیاتی بیورو(سی بی آئی)، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈ) یا پولس کو اس کی اطلاع کیوں نہیں دی؟

نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں مسٹر گاندھی نے کہا کہ آخر وہ کون ہے جس کی ایماءپر مالیہ کے خلاف لک آؤٹ نوٹس(نظر آتے ہی گرفتار کر لیا جائے)کو دکھائی دینے پر محض مطلع کرنے والے نوٹس میں بدلا گیا؟

انہوں نے کہا کہ پھر بھی مالیہ کو اندرا گاندھی انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر کئی گھنٹے تک دیکھے جانے کے باوجو د گرفتار کیا جانا تو دور کی بات کسی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلع تک نہیں کیا ۔مسٹر جیٹلی پر ملک کو گمراہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ان کے استعفے کا مطالبہ کیا اور کہاکہ ملک کو دھوکا دینے کے معاملے میں وزیر خزانہ کا محض یہ اعتراف ہی کافی ہے کہ وجے مالیہ نے انہیں اپنے لند ن جانے کی اطلاع فرار ہونے سے ایک روز قبل د ے دی تھی۔

انہیں اب یہ بتانا ہوگا کہ انہوں نے از خود مالیہ کو ملک سے فرار ہونے دیا یا ”اوپر سے دباو تھا“یہ پوچھے جانے پر کہ اوپر سے مراد کیا مودی جی ہیں تو مسٹر گاندھی نےبلا تاملکہا کہ وزیر اعظم ہی تو حکومت کا سربراہ ہوتا ہے۔کانگریس کے صدر نے دعوی ٰکیا ہے کہ کروڑوں روپے کے بینک گھپلے کے ملزم کے ملک سے باہر جانے سے پہلے وزیرخزانہ ارون جیٹلی کے درمیان طویل بالمشافہ بات ہوتی رہی اور اب جب ان کی ملاقات کا’ ثبوت‘ سامنے ہے تو مسٹر جیٹلی کو استعفیٰ دے دینا چاہئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Who ordered toning down of mallyas look out notice in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply