رام مندر کی اینٹیں اورچندہ کہاں گیا:کمارا سوامی کا بی جے پی سے سوال

بنگلور:ایسے موقع پر جب بابری مسجد رام مندر معاملہ پر سپریم کورٹ نے باقاعدہ سماعت شروع کر دی ہے کرنا ٹک کے وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارا سوامی نے 2019کے پارلیمانی انتخابات کو ذہن میں رکھ کر کرناٹک کے عوام کے ذہن کو ابھی سے اپنی پارٹی جنتا دل سیکولرکے حق میں کرنے کے لیے اسمبلی اجلاس کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی ) سے سوال کیا کہ وہ اینٹیں کہاں ہیں جو ان کے کارکنوں نے رام مندر کی تعمیر کے لیے ڈھوئی تھیں۔

انہوں نے خود ہی اس کا جواب بھی دیا اور کہا بی جے پی والوں رام مندر کی تعمیر کے لیے پدیاترا کی ۔اس نے رام مندر بنانے کا وعدہ کر کے دولت اور ایٹیں جمع کی تھیں لیکن اینٹیں تو انہوں نے ملبہ میں ڈال دیں اور پیسہ جیب میں رکھ لیا۔اور اتنے برس بیت گئے اور اس دوان بی جے پی دو بار بر سر اقتدار بھی آگئی رام مند کی تعمیر نہیں ہوئی۔

انہوں نے یہ بات کونسل میں گورنر کے خطاب کا جواب دیتے ہوئے کہی۔واضح ہو کہ سپریم کورٹ نے معاملہ کی سماعت13جولائی تک موقوف کردی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Where are the bricks and donations fo ram mandirkumaraswami in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply