شکست کا سبب خاندانی جھگڑا بھی رہا: اکھلیش یادو

لکھنو¿:سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے آج عوامی سطح پر پہلی بار تسلیم کیا کہ خاندانی لڑائی بھی ریاستی اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی کی ہار کی وجہ بنی۔ مسٹر یادو نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہا، “میں یہ مانتا ہوں کہ پارٹی کی شکست کی وجوہات میں ایک وجہ خاندانی لڑائی ہے، لیکن یہ بھی صحیح ہے کہ ان کے خاندان کی لڑائی کو میڈیا میں بہت برھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔ کس خاندان میں جھگڑا نہیں ہوتا، لیکن میرے خاندان کے جھگڑے کو خوب دکھایا اور چھاپا گیا۔ ” ایک سوال کے جواب میں مسٹر یادو نے سوال پوچھنے والے صحافی سے کہا، “کیا آپ نے پارٹی کا آئین پڑھا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ضوابط کو پڑھا ہے۔ “ان سے پوچھا گیا تھا کہ تین ماہ میں پارٹی کے صدر کا عہدے ملائم سنگھ یادو کو سونپنے کی بات آپ نے کہی تھی۔

Title: when akhilesh yadav lost his cool over india today reporters saffron shirt | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply