سیکولر ازم میں کیا رکھا ہے : ساکشی مہاراج

نئی دہلی: بی جے پی کے ممبرپارلیمنٹ ساکشی مہاراج نے آج کہا ہے کہ ایک لفظ اور نظریہ کے طور پر ’سیکولرازم‘ کا معنی بہت زیادہ وسیع نہیں ہے اور اس سے وابستہ تصور کا قدرت اور نسل انسانی کی فکر کے عمل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اترپردیش میں یوگی ادیتہ ناتھ کی قیادت میں سرکار بننے کے بعد سماج کے بعض حلقوں میں ”سیکولرازم “ اور اس سے وابستہ جذبات پرظاہر کی گئی تشویشات کے تعلق سے اخباری نمائندوں کے سوال پوچھے جانے پر مسٹر مہاراج نے مذکورہ ردعمل ظاہر کیا۔
انہوں نے کہا کہ آگ اپنا دھرم( فطرت) نہیں چھوڑ سکتی اور بیوی اپنی ا دھرم( وفا شعاری) نہیں چھوڑ سکتی۔ انہوں نے سوالوں کے جواب میں کہا کہ ریاست میں پچھلی سرکاریں جو کام پچھلے 15 سال میں نہیں کرسکیںوہ یوگی آدیتہ ناتھ 15 دن کے اندر کرسکتے ہیں۔ بی جے پی ممبرپارلیمنٹ نے کہا کہ یوگی آدیتہ ناتھ کو ان کا کام کرنے دیں اور ”سیکولرازم “ جیسے بے معنی اور بے کار لفظ کو اہمیت نہ دیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Whats there in secularism asks sakshi maharaj in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply