وزیر اعظم مودی اور وزیر اعلیٰ وسندھرا بتائیں کہ ساڑھے چار سال میں راجستھان میں کیا ترقی ہوئی

جے پور: کانگریس صدر راہل گاندھی نے راجستھان کے دھولپور ضلع میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس حکومت کے دور میں راجستھان میں پارٹی کے ترقیاتی کاموں اور کامیابیوں کا ذکر کیا اور کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے بتائیں کہ انہوںنے ساڑھے چار سال کے دوران ریاستی عوام کے لیے کون سے قابل ذکر کام کیے ہیں۔

رہل نے کہا کہ کسان بینکوں سے سہولتیں لینے کی درخواست کرتے ہیں تو ان کی درخواستیں ان کے اوپر قرضہ ہونے کے باعث خارج کر دی جاتی ہیں۔مودی جی جب 15،20صنعتکاروں کا 3لاکھ کروڑ روپے کا واجب الادا قرضہ معاف کر سکتے ہیں تو کسانوں کا قرض کیون معاف نہیں کیا جا سکتا۔

راہل گاندھی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم مودی جی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) صدر کی آبائی ریاست گجرات میں راجستھان، مدھیہ پردیش،اترپردیش اور بہار کے نوجوانوں پر حملے کیے جارہے ہیں انہیں ڈرا دھمکا کر گجرات سے بھاگنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

آپ لوگوں نے نریندر مودی پر اعتماد کیا کہ وہ روزگار دیں گے لیکن انہوں نے آپ کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ۔مسٹر گاندھی ریاستی اسمبلی انتخابات کے موقع پر پارٹی کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

وہ راجستھان کے اپنے دو روزہ دورے کے دوران مانیا، بادی، بیسدی، بیانہ وائر اور دوسہکے علاوہ دھولپور اور بھرت پور اضلاع میںبھی عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔

بدھ کے روز بیکانیر شہر میں وہ ایک ’سنکلپ ریلی‘ سے خطاب کریں گے اور جے پور میں بھی دو مختلف پروگراموں میں حصہ لیں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: What pm modi and raje have done for you says congress president in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply