پاکستانی پناہ گزینوں نے حکومت ہند سے پاکستان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا

نئی دہلی:مغربی پاکستان کے پناہ گزینوں کے ایک وفد نے جموں و کشمیر کے ا ڑی میں ہوئے حملے کے تناظر میں حکومت ہند سے پاکستان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ مغربی پاکستان پناہ گزین یونین کے صدر لابھا رام گاندھی کی قیادت میں وفد نے وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت جتیندر سنگھ سے ملاقات کی اور کہا کہ ہندوستان کے تئیں پاکستان کے ظالمانہ رویہ کے سب سے پہلے وہ شکار بنے ہیں اور تقسیم کے وقت سے تقریبا سات دہائی تک انہوں نے ناانصافی جھیلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد انہ حملے میں ہندوستانی فوجیوں کے شہید ہونے سے وہ بہت افسردہ ہیں۔ انہوں نے وفد کے ارکان کے جذبات کی تعریف کی اور کہا کہ انہیں یقین ہے کہ حکومت ہند کی جو بھی حکمت عملی ہوگی اس کا فیصلہ ملک کے مفاد اور ملک کے 125 کروڑ لوگوں کی توقعات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ مرکزی حکومت ان خیالوں کو سمجھتی ہے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے کوئی طریقہ نکالا جائے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: West pak refugees demand action against pakistan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply