اب مغربی بنگال کا نام بدل کر بونگو رکھا جائے گا

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالخلافہ کلکتہ کو کولکاتا نام دینے کے بعد عنقریب پوری ریاست مغربی بنگا ل کوبھی صرف ”بنگال“ نام دے دیاجائے گا کیونکہ صوبائی حکومت نے ریاست کا نام بدلنے کی تجویز پر غور کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
مغربی بنگال کے وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے کہا کہ مغربی بنگال کا نام بنگلہ زبان میں میں بنگلا یا بونگو ہوگا جبکہ انگریزی میں صرف بنگال ہوگا۔ کابینہ نے اس تجویز کو منظور کرلیا ہے اور اس کیلئے 26 اگست کو اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس کے بعد اس تجویز کو منظوری کیلئے مرکز اور پارلیمنٹ کو بھیجا جائے گا۔کئی دہائیوں کے بعد شمالی مشرقی ریاستوں میں سے کسی ریاست کا نام تبدیل کیا جارہا ہے۔ 2001میں سابق وزیر اعلیٰ بدھا دیب بھٹا چاریہ کی قیادت والی بایاں محاذ حکومت نے کلکتہ کا نام بدل کر کولکاتا رکھا تھا۔
سینئر بیورکریٹ اور بنگال کے سیاست دانوں کی شکایت تھی کہ دیلی میں ہونے والے وزراءاعلیٰ اجلاس میں ریاستوں کا نام حروف کی ترتیب کے اعتبار سے بلایاجاتا ہے اس کی وجہ سے مغربی بنگال جو انگریزی میں ویسٹ بنگال ہے کو بالکل آخری میں بلایا جاتا ہے اس کی وجہ سے اسے کم موقع ملتا ہے۔
پارتھو چٹرجی نے کہا کہ اگر ریاست کا نام بدل دیا جاتا ہے یہ پریشانی ختم ہوجائے گی اور حروف کی ترتیب کے اعتبار بنگال بالکل شروع میں پہنچ جائے گااور نام بدلے جانے کی وجہ سے ہم بنگال کے مفادات کو مزید بچا سکتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: West bengal will soon be bonga in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply