مالدہ میں بم دھماکہ ،کالج کا فرسٹ ایرکا طالب علم ہلاک

مالدہ:ضلع کے چنچول میں ایک دیسی بم پھٹنے کے نتیجہ میں کالج میں زیر تعلیم پہلے سال کا طالب علم ہلاک اور اس کے دو دوست زخمی ہوگئے۔ پولیس اور بم اسکوڈ کے افسران نے یہاں بتایا ہے کہ دھماکہ کل رات دس بجے پہاڑ پور میں قومی شاہراہ پر ایک شیڈ کے نزدیک ہوا تھا جس میں یہ جانی نقصان ہوا۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ہلاک و زخمی ہونے والے یہ لوگ غالباً دیسی بم بنارہے تھے جو اتفاقاً پھٹ گیا ۔ہلاک طالبعلم کی شناخت جوئے پانڈے کے طور پر ہوئی ہے۔ بری طرح زخمی دو افراد کو مالدہ میڈیکل کالج اور ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اسی روز پولیس نے بیسناب نگر میں دیسی بم بنانے والی ایک فیکٹری کا پردہ فاش کیا ہے اور خفیہ اطلاع کی بنیاد پر وہاں سے کئی دیسی بم برآمد کئے ہیں۔ مگر اس سلسلہ میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: West bengal one killed two injured malda bomb blast in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply