بنگال کے بیر بھوم میں انتخابی تشدد،8زخمی،ترنمول و بی جے پی کے 6کارکن گرفتار

بیر بھوم: مغربی بنگال کے بھیر بھوم ضلع میں انتخابی تشدد میں کم از کم 8افراد شدید زخمی ہو گئے۔ یہ تشدد اس وقت ہوا جب ریاست اسمبلی کے انتخابات میں بیر بھوم میں ووٹ ڈالے جا رہے تھے کہ اچانک ہی بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) اور حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے کارکن ایک دوسرے پر حملہ آور ہو گئے۔ پولس نے متحارب گروپوں کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور دونوں پارٹیوں کی تین کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔
ضلع کے نانور اسمبلی حلقہ کے سیان گاو¿ں اور دوبراج پور اسمبلی حلقہ کے کنکر تلا میں کشیدگی ہے۔دوسری جانب بائیں بازو محاذ میں شامل فارورڈ بلاک نے ترنمول کانگریس پر الزام لگایا کہ اس کے کارکنوں نے ہی نہیں لیڈروں نے بھی اس کے پالنگ ایجنٹوں کو دھمکی دی ہے۔ دریں اثنا شمالی بنگال کے چھ اضلاع علی پور دور، جلپائی گوڑی، دارجلنگ، شمالی دیناج پور،جنوبی دیناج پور، مالدہ اور ویر بھوم میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (اے وی ایم) میں تکنیکی خرابی آجانے کے باعث پولنگ تاخیر سے شروع ہوئی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: West bengal assembly elections clash in birbhum leaves eight injured in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply