بنگال کے مرشد آباد کی ایک کیرانہ دکان سے دھماکہ خیز مواد بر آمد

کولکاتا:مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع میں کیرانہ کی دوکان میں دھماکہ خیز مواد پائے جانے کے بعد دوکان کے مالک اور اس کے نوکر سمیت چار افراد کو گرفتار کرلیا۔ بردوان ضلع کے کٹوا میں دھماکہ اور دھماکہ خیز اشیاءبرآمد ہونے کے فوری بعد اب مرشدآباد کے رگھوناتھ گنج میں پراپیر کمار دتہ کیرانہ کی دوکان سے بم بنانے کا ساز و سامان پائے جانے کی وجہ سے پو لس کے سامنے مشکلات کھڑی کردی ہے۔
خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے پولس نے کیرانہ کی دوکان پر چھاپہ مارا اور چار افرادا کو حراست میں لیا اور ان سے پوچھ تاچھ کرنے کے بعد رگھونا تھ گنج پولس نے باضابطہ گرفتار کرلیا۔پولس اس بات کی جانچ کررہی ہے کہ کیرانہ کی دوکان میں اتنے بڑے پیمانے پر دھماکہ خیز اشیاءکہاں سے برآمد ہوئی۔
پیر کو بردوان ضلع کے کٹوا میں واقع ایک کلب میں دھماکہ ہونے سے ایک شخص کی موت ہوگئی تھی اور کلب کے پاس سے ہی بڑے پیمانے پر دھماکہ خیز اشیاءبرآمد کیا گیا۔ اتوار کو پولس نے سلی گوڑی میں تین نیپالی شہریوں کے پاس سے دھماکہ خیز اشیاءاور ہتھیار برآمد کیا گیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: West bengal another big explosive haul in murshidabad district in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply