مغربی بنگال میں کانگریس اور بایاں محاذ اتحاد ختم،دونوں اپنے اپنے امیدوار کھڑے کریں گی

کولکاتا:مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں بایاں محاذ اور کانگریس کے درمیان اتحاد کا تجربہ ناکام ہونے کے بعد اب دونوں پارٹیوں نے مغربی بنگال میں آئندہ ماہ ہونے والے پارلیمانی و اسمبلی ضمنی انتخابات میں اپنے اپنے امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ریاستی کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ سی پی ایم نے ضمنی انتخابات کیلئے اپنے امیدوار کے ناموں کا اعلان کردیا ہے اس لیے ہم نے بھی آل انڈیا کانگریس کمیٹی( اے آئی سی سی) کو امیدواروں کے نام منظوری کیلئے بھیج دیا ہے۔
چودھری نے کہا کہ ہم نے اے آئی سی سی کو مطلع کردیا ہے کہ ضمنی انتخابات کیلئے مارکسی کمیونسٹ پارٹی( سی پی ایم) نے ہم سے رابطے کیے بغیر اپنے امیدواروں کے نام کا اعلان کردیا ہے۔کانگریس انتخاب لڑنے کو تیار ہے اس لیے ہم اپنے امیدوار وں کے نام منظوری کیلئے بھیج رہے ہیں۔
مغربی بنگال میں مشرقی مدنی پور کے تملوک لوک سبھا اور کوچ بہار کے کوچ بہار لوک سبھا حلقہ اور بردوان کے مونتیشور اسمبلی حلقے میں ضمنی انتخاب 19نومبر کو ہونا ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: West bengal alliance over in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply