بنگال میں پکنک مناکر واپس آنے وا لے8 نوجوان کار حادثہ میں ہلاک

چکدہ: ایک پک اَپ وین میں پکنک سے لوٹ رہے آٹھ نوجوان سڑک حادثہ میں ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ان کی وین کی مغربی بنگال کے ناڈیہ ضلع میں ایک ٹرک سے آمنے سامنے ٹکر ہوگئی۔ پولیس اس بھیانک حادثہ کی تفتیش کر رہی ہے۔
یہ حادثہ کل رات قومی شاہراہ 34 پر نکاشی پارہ میں ہوا جب 10 پہیوں والے ٹرک کا ڈرائیور گاڑی پر قابو کھو بیٹھا اور وین کو ٹکر ماردی جو تیزی سے سامنے سے آرہی تھی۔
ہلاک اور زخمی ہونے والے بیتھوا ڈوہوری جنگل میں پکنک منانے کے بعد گھر لوٹ رہے تھے۔ حادثہ کا شکار ہونے والے سب نوجوان تھے۔ زخمیوں کو کرشنا نگر کے شکتی نگر ہسپتال لے جایا گیا۔ پولیس نے ٹرک ضبط کرلیا ہے مگر ڈرائیور فرار ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: West bengal 8 killed 7 injured as van collides with truck on nh 34 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply