بنگال کے مرشد آباد ضلع میں بس نہر میں جا گری36ہلاک سات زخمی

کولکاتا: دو شنبہ کو مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع میں ایک بس حادثہ میں کم از کم 36 افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔یہ حادثہ صبح 6بجے اس وقت پیش آیا جب 50مسافروں سے بھری ایک بس ایک پل کی ریلنگ توڑتے ہوئے نہر میں جا گری۔
زخمیوں کو مرشد آباد میڈیکل کالج میں داخل کر دیاگیا۔پولس کے تاخیر سے پہنچنے کے باعث مشتعل بھیڑ نے ایک پولس وین کو نذر آتش کر دیا اور ایک فائر ٹینڈر کو نقصان پہنچایا۔
یہ حادثہ دولت آباد تھانہ کے تحت بلری گھاٹ میں پیش آیا۔ یہ بس ناڈیہ ضلع میں شکار پور سے مالدہ جا رہی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: West bengal 7 killed as bus plunges into canal in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply