بنگال میں ترنمول کانگریس کے دفتر میں دھماکہ،ایک ہلاک،4زخمی

نئی دہلی : مغربی بنگال کے مغربی مدنا پور میں حکمرں جماعت ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی)کے دفتر میں ایک زبردست دھماکہ ہوا جس میں کم ا زکم یک شخص ہلاک اور چار دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

یہ دھماکہ مکر پور میں ہوا جو کہ نرائن نگر تھانہ کے قریب واقع ہے۔جمعرات کی صبح ہونے والے دھماکے سے پارٹی دفتر کو بھی کافی نقصان پہنچا۔ موصول اطلاع کے مطابق دھماکہ میں 5افراد شدید زخمی ہوئے تھے ۔

انہیں میدنی پور میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں داخل کیا گیا جہاں سدیپتو گھوش زخموں کی تاب نہ لا ر چل بسا۔دیگر کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

زخمیوں کی شناخت جینت داس، بلم چودھری، بکاس بھویہ اور چند داس کے طور پر کی گئی ہے۔اگرچہ دھماکہ کا سبب فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکا ہے لیکن ٹی ایم سی کا کہنا ہے کہ یہ گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: West bengal 1 killed 4 injured in blast at tmc office in west midnapore in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply