پاکستان سے امن مذاکرات کشمیر میں دہشت گردوں کی مدد بند کرنے سے مشروط

جے پور: ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے جمعہ کو کہا کہ پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات اسی وقت کیے جا سکتے ہیں جب وہ جموں و کشمیر مٰں دہشت گردوں کی مدد کرنا بند کردے گا۔جنرل راوت نے مزید کہا کہ ایسا دور دور تک نظر نہیں آرہا کہ وہ واقعتاً امن چاہتا ہے۔جنرل راوت تھائی ریگستان میں جنوبی کمان کے زیر اہتمام ہمیشہ فاتح کے عنوان سے ہونے والی فوجی مشق کا معائنہ کر رہے تھے۔راوت نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردوں کی حمایت بند کردینی چاہیے۔تبھی ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ امن مذاکرات ہونے چاہئیں۔

Title: well talk peace with pakistan only when it stops supporting terror army chief general bipin rawat | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply