وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کی ترقی میں غیر اقامتی ہندوستانیوں کے رول کو سراہا

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے غیر اقامتی ہندوستانیوں کو ملک کا ہمہ وقتی سفیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اپنے غیر اقامتی ہم وطنوںکو قدرتی مددگار کے طور پر دیکھتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی ترقی میں غیر مقیم ہندوستانیوں کا اہم کردار ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ ہندوستان سے بیرون ملک جا کر بسے ہندوستانیوں کے دل سے ہندوستان نہیں نکلا۔
آج آپ لوگوںکو یہاںدیکھ کر آپ کے آبا و اجداد کو جتنی مسرت ہو رہی ہو گی اس کا اندازہ ہم لگا سکتے ہیں۔آج وہ جہاں بھی ہوں گے آپ کویہاںدیکھ کر خوش ہو رہے ہوں گے۔
وزیر اعظم نے یہاں پہلی غیر اقامتی ممبران پارلیمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزیدکہا کہ یہاںسے جو بھی دیار غیر گیا اس کے دل سے ہندوستان کی محبت نہیںنکل سکی۔
ہند نژاد لوگ جہاں بھی گئے اسے اپنا بنا لیا۔ وہاں کی ثقافت و تہذیب میں گھل مل گئے ۔وہاں کے رہن سہن اور خورد و نوش کے طور طریقے اپنا لیے لیکن اپنی ہندوستانیت کوہمیشہ زندہ رکھا۔انہوںنے کہا کہ ہندوستان بدل رہا ہے ۔ اور اکفیبدل چکا ہے۔ کاماور ترقی کی رفتار پہلے سے دوگنی ہے۔ اور جی ایس تی سے ٹیکس کاجنجال ختم ہو گیا ہے۔اس غیر اقامتی ممبران پارلیمنٹ کانفرنس میں یو کے۔
یو ایس اے، جنوبی افریقہ ،کناڈا ، ویسٹ انڈیز سمیت23ملکوں سے 124ممبران پارلیمنٹ اور17مئیر شرکت کر رہے ہیں۔سب سے بڑا وفد گیانا سے آیا ہے جو 20ممبران پارلیمنٹ اور تین مئیروںپر مشتمل ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: We work on the principle reform to transform pm modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply