ہم آپ کو اپنے من کی بات نہیں سنائیں گے،ہم آپ کے من کی بات سنیں گے: راہل گاندھی

احمد آباد: وزیر اعظم نریندرمودی کی ریڈیو سے ماہانہ نشری پروگرام من کی بات کے عنوان سے قوم سے خطاب کے حولاے سے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے کہا کہ ”ہم آپ کو اپنے من کی بات نہیں سنائیں گے،ہم آپ کے من کی بات سنیں گے“۔واضح رہے کہ راہل گاندھی ایک بار پھر تین دن کے لئے گجرات دورے پر پیر کے روز احمدآباد پہنچ گئے ۔
وہاں سے وہ کھیڑہ پہنچے اور وہاں اپنے خطاب عام میں انہوں نے کہا کہ اگر گجرات میں کانگریس بر سر اقتدار آئی تو وہ آپ کی ( عوام کی)حکومت کی طرح کام کرے گی۔حتیٰ کہ چھوٹے چھوٹے فیصلے بھی عوام سے مشاورت کے بعد ہی کیے جائیں گے۔قبل ازیںپارٹی کے ریاستی صدر منیش دوشی نے بتایا کہ 11اکتوبر تک چلنے والی اس یاترا کے دوران وہ وسطی گجرات کے کھیڑا ،آنند ،بڑودہ ،چھوٹا ادے پور،پنچ محل اور داہود ضلعوں کا دورہ کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سال گجرات میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے اپنی مہم کے سلسلے میں اس یاتراکا پہلامرحلہ مسٹر گاندھی نے 25ستمبر کو دوارکا سے شروع کر کے 27ستمبر کو راج کوٹ کے جیت پور میں ختم کیا تھا۔اس دوران انھوں نے سوراشٹر علاقہ کے پانچ اضلاع کا دورہ کیا تھا اور مختلف اجلاس اور پرگراموں میں مودی حکومت پر زبردست حملہ کیا تھا۔
مسٹر دوشی نے بتایا کہ مسٹر گاندھی عوامی ریلیوں کے علاوہ میٹنگیں اور طلبا،خواتین ،تاجروں اور آدی واسی طبقہ کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کریں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: We wont tell you how we feel rahul gandhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply