پاکستان کوہندوستانی فوجیوں کا سر کاٹنے کا جواب بول کر نہیں کر کے دیں گے:راج ناتھ سنگھ

نئی دہلی: وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ ہندوستانی سلامتی دستوں پر حملوں کا منھ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انڈیا ٹی نیوز چینل پر ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ نریندر مودی حکومت ملک کے شہریوں کا سر شرم سے نہیں جھکنے دے گی ۔اور پاکستان کو بتائے بغیر کارروائی کرے گی۔
انہوں نے یہ بات زور دے کر دوہرائی کہ ”بول کر نہیں کر کے دکھائیں گے“۔وزیر داخلہ نے پاکستانیوںکے ہاتھوں دو ہندوستانی فوجیوں کی لاشوں کی بے حرمتی اور ان کے سر کاٹنے کے حوالے سے کہا کہ یہ نہ سوچا جائے کہ کچھ نہیں ہو رہا اور ہندوستان خاموش بیٹھا ہے۔ سرجیکل اسٹرائیک کے لیے بھی 15روز تک تیاریاں کرنا پڑی تھیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: We will strike unannounced rajnath singh on krishna ghati beheadings in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply