راجستھان آرڈی ننس واپس نہ لیا گیا تو کانگریس عدالت سے رجوع کرے گی: سچن پائلٹ

جے پور:راجستھان ریاستی کانگریس کے صدر سچن پائلٹ نے فوجداری قانون سے متعلق ترمیمی بل کوسیلکٹ کمیٹی کو سونپنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بل کو واپس نہیں لیا گیا تو کانگریس اسے عدالت میں چیلنج کرے گی۔
اسمبلی میں رات بھر دھرنے پر بیٹھے کانگریس ممبران اسمبلی سے آج صبح ملاقات کرنے کے بعد مسٹر پائلٹ نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت نے عوام کے دباؤ میں ہی یہ بل سلیکٹ کمیٹی کو سونپا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت کی جیت ہے، لیکن کانگریس اسے واپس نہیں لئے جانے تک خاموش نہیں رہے گی اور اسے عدالت میں چیلنج کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اس آرڈی ننس یا بل کی جمہوریت میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ہم بل کی جزوی واپسی نہیں چاہتے بلکہ اسے مکمل طور پر واپس لے لیا جائے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: We will move court if rajasthan ordinance is not scrapped sachin pilot in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply