یوگی کی قیادت میں اترپردیش اتم پردیش بنے گا: وزیر اعظم مودی

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے اتر پردیش کے نئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو حلف لینے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی نئی ٹیم اتر پردیش کو’اتم پردیش‘بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنو¿ میں یوگی آدتیہ ناتھ کی حلف برداری کی تقریب میں حصہ لینے کے بعد مسٹر مودی نے ٹوئیٹ کر کے انہیں اور ان کے ساتھی وزراءکو مبارکباد دی اور کہا کہ یوگی کی قیادت میں ریاست میں ترقی کے نئے ریکارڈ بنیں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ لوگوں کے آشیرواد اور کارکنوں کی محنت سے بی جے پی نے پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے بعد چار ریاستوں میں حکومت بنائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ درخشاں اور دیویائی ہندوستان کی تعمیر کے لئے ہماری انتھک کوششیں جاری ہیں۔ افرادی قوت نئے اور بدلے ہوئے ہندوستان کے عروج کی سمت میں مضبوطی سے کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ترقی ہی ہمارا مقصد نصب العین اور مشن ہے۔ جب اترپردیش کی ترقی ہوگی تو ہندوستان ترقی کرے گا۔ ہم اتر پردیش کے نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور ان کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: We will make up uttam pradesh says narendra modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply