حکومت مسلم خواتین کو ”تین طلاقی ظلم “سے نجات دلا کر ہی چین سے بیٹھے گی:وزیر اعظم

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے طلاق ثلاثہ بل گذشتہ بارانی اجلاس میں منظور نہ ہو سکنے پر تاسف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پورا ملک مسلم خواتین کو سماجی انصاف دلانے کے لیے ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے مسلم خواتین کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت انہیں انصاف دلاکر ہی چین سے بیٹھے گی۔انہوں نے کہا کہ جب ملک کے مفاد میں پیش قدمی کی جاتی ہے تو غریبوں ، پسماندہ طبقات اور ستم رسیدہ لوگوں کی زندگی میں نمایاں تبدیلی آجاتی ہے۔

انہوں نے کمسن بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے ماہانہ پروگرام من کی بات میں کہا کہ ملک ان عناصر کو برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

اسی لیے حکومت نے ایسا قانون بنایا ہے جس کی رو سے 12سال سے کم عمر کی بچیوں سے جنسی زیادتی کرنے والوں کو پھانسی اور 16سے کم عمر کی لڑکیوں سے ریپ کرنے والوں کو کم از کم دس سال قید کی سزاملے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: We stand by muslim women in quest for social justice pm modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply