ہم مکھن پر نہیں پتھر پر لکیر کھینچتے ہیں:وزیر اعظم مودی

نئی دہلی :ملک کی آزادی کی 72ویں سالگر ہ کے موقع پر قوم سے اپنے خطاب میں وزیر اعظم نریندرمودی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری باجپئی نے ہمیں جموں و کشمیر کے معاملے میں جو راہ دکھائی وہی صحیح راستہ ہے۔

ہم اسی راہ پر چلنا چاہتے ہیں۔ہم گولی اور گالی کے راستے پر نہیں کشمیر کے محب وطن کے جذبہ سے جینے والے لوگوں کے ساتھ بغل گیر ہو کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان کی حکومت مشکل ترین فیصلے لینے میں بھی بالکل نہیں ہچکچاتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم مکھن پر لکیر کھینچنے والے نہیں پتھر پرلکیر کھینچنے والے ہیں ۔

وزیر اعظم نے ہندوستانی اقتصادیات عالمی شکوک وشبہات کے حوالے سے کہا کہ ایک دور تھا جب دنیا کہتی تھی کہ ہندوستان کی اقتصادیات پر خطر ہے ۔لیکن آج وہی لوگ وہی تنظیمیں ، ادارے اور کمپنیاںبڑے یقین و اعتماد کے ساتھ کہہ رہی ہیںکہ اصلاحات کی رفتار سے ہندوستان کا اقتصادی بنیادی ڈھانچہ نہایت مستحکم اور منفعت بخش ہو رہا ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ آج ہندستان کا شمار دنیا کے چھ بڑی اقتصادی طاقتوں میں ہو رہاہے۔ اور اب وہ آئندہ تین عشروں تک عا لمی اقتصادیات کا انجن ہوگا کیونکہ اشیاءخدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) جیسی اصلاحات سے خوب غفلت میں پڑا ہاتھی اب نہ صرف جاگ چکا ہے بلکہ سرپٹ دوڑ رہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: We sketch line on stone not butter says modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply