نریندرمودی نے 19ریاستوں میں بی جے پی کا پرچم لہرا کرا ندرا گاندھی کا ریکارڈ توڑ دیا

نئی دہلی: گجرات اور ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی )کی شاندار جیت کے بعد بدھ کے روز پہلی بارپارٹی کے ممبران پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ایک شاندار کامیابی ہے اور آج ہم ملک کی19ریاستوں پر حکمرانی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے 1984میں صرف دو سیٹوں سے بی جے پی کے سفر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج ہر طرف بی جے پی ہی بی جے پی ہے اور مرکز کے ساتھ ساتھ ملک کے 19صوبوں میں اس کا راج ہے۔
حتیٰ کہ خود اندرا گاندھی کے دور اقتدار میں کانگریس 18ریاستوں پر ہی قابض تھی۔ لیکن وزیر اعظم نے پارٹی رفقاءکو انتباہ دیا کہ وہ چادر تان کا نہ سو جائیں۔ واضح رہے کہ بی جے پی نے تسلسل کے ساتھ چھٹی بار گجرات میں اپنی حکومت سازی کی ہے اور ہماچل کو کانگریس کے قبضہ سے چھینا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جب اندرا گاندھی کے دور میں کانگریس 18ریاستوں پر حکومت کر رہی تھی تو اس وقت کسی ریاست کی تقسیم نہیں ہوئی تھی ۔
نیز ہر ریاست میں وہ بلا شرکت غیرے حکمرانی کر رہی تھی۔ جبکہ اب مدھیہ پردیش ،اترپردیش اور بہار سے بالترتیب چھتیس گڑھ،اترا کھنڈ اور جھارکھنڈ تولد ہونے کے بعد یہ19ریاستیں ہوئی ہیں ۔دوئم یہ کہ بی جے پی کم از کم 5ریاستوں میں علاقائی پارٹیوں کے ساتھ اتحادکر کے مخلوط حکومت کی شکل میں بر سر اقتدار ہے۔اور ان میںسے بھی کچھ ریاستوں میں اس کی حکومت ہونے کے باوجود وزیر اعلیٰ کے عہدے پر دوسری پارٹی کا کوئی ایم ایل اے فائز ہے ۔

Title: we rule 19 states even indira gandhi had 18 emotional pm at bjp meet | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply