وزیر اعظم مودی نے صدر فرانس کے ساتھ آئی اے ایس کا افتتاح کیا

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی اور فرانس کے صدر امانوئل میکرو ن نے اتوار کے روز نئی دہلی میں بین الاقوامی شمسی توانائی اتحاد (آئی ایس اے ) کا باضابطہ افتتاح کرتے ہوئے اپیل کی کہ دنیا کو موحولیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے بچانے کے لئے شمسی توانائی میں انقلاب لائیں ۔
مسٹر مودی نے راشٹر پتی بھون کے آڈیٹوریم میں 47 ممالک کے اعلیٰ رہنماؤں کی موجودگی میں آئی ایس اے کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ ہندوستان نے دنیا کا سب سے بڑا قابل تجدید توانائی پروگرام کا آغاز کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان ہی نہیں دنیا کے کئی ملک شمسی توانائی میں انقلاب چاہتے ہیں۔ہم 2022 تک 175 گیگاواٹ قابل تجدید توانائی پیدا کریں گے جس میں سے 100 گیگاواٹ بجلی شمسی توانائی سے پیدا ہوگی۔
آئی ایس اے کے فروغ میں اہم رول ادا کرنے پر فرانس کا شکریہ ادا کیا۔ قبل ازیںوزیر اعظم نے اجلاس میں شرکت کرنے آنے والے بنگلہ دیش کے صدر جمہوریہ محمد عبدالحمید اور سری لنکا کے صدر میتری پال سری سینا سے علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار کے مطابق مسٹر مودی نے بنگلہ دیش کے صدر کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان رابطے کے منصوبوں کو تیزی سے عملی جامہ پہنانے پر تبادلہ خیال اور ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کا جائزہ لیا۔مسٹر رویش کمار نے بتایا کہ سری لنکا کے صدر کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے ساتھ دو طرفہ تعاون کے تقریباً تمام مسائل پر بات چیت ہوئی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: we must work like family for sake of humanity pm modi at isa in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News
Tags: , , ,

Leave a Reply