کرپشن اور کالے دھن کے خلاف125کروڑ ہندوستانی خوب لڑے اور جیتے:وزیر اعظم مودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے نوٹ بندش کی پہلی سالگرہ پر قوم کے نام اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ وہ ملک کے سوا سو کروڑ لوگوں کے شکر گذار ہیں کہ انہوں نے کرپشن اور کالے دھن کے خلاف فیصلہ کن لڑائی لڑی اور جیت حاصل کی۔
انہوں نے ایک سال پہلے آج ہی کے روز 1000اور500کے نوٹ والی رائج الوقت کرنسی بند کرنے کے اپنے تاریخ ساز فیصلہ کو کثیر جہتی کامیابی سے تعبیرکیا۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلہ کے بعد ملک میں اتنا کالا دھن واپس آیا جتنا ملک کی اب تک کی تاریخ میں نہیں آیا تھا۔
انہوں نے یہ بھی کہا اس سے دہشت گردی اور نکسلی وارداتوں میں بھی زبردست کمی واقع ہوئی اور کشمیر میںخشت باری کے واقعات میں 75فیصد کمی آئی۔ہندوستانی مالی نظام مکمل طور پر صاف و شفاف اور بدعوانی سے پاک ہوگیا۔
غریبوں کو بہتر روزگار ملا اور ملازمین کی تنخواہیں براہ راست ان کے بینک کھاتوں میں پہنچنے لگیں۔ایک کروڑ ملازمین ای پی ایف او میں مندرج ہوئے۔1.3کروڑ ملازمین ای ایس آئی سی سے جڑے۔
اس سے قبل وزیر مالیات ارون جیٹلی نے کہا تھا کہ نوٹ بندش ہندوستان کی اقتصادی تاریخ مین ایک ٹرننگ پوائنٹ ہے۔جس سے ہندوستانی معیشت مائل بہ عروج ہو گئی اور آئندہ نسل اس کا بھرپور فائدہ اٹھا ئے گی اور اس فیصلہ کی گھڑی کو لمحہ فخریہ سے تعبیر کرے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: We fought a decisive battle against black money and won says pm modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply