پاکستان کو ایک اور پیغام بھیجنے کی ضرورت پڑی تو ہندوستان پھر سرجیکل اسٹرائیک کر سکتا ہے: جنرل ہڈا

نئی دہلی: ریٹائرڈ لیفٹننٹ جنرل ڈی ایس ہڈا نے ، جن کی قیادت میں2016میں لائن آف کنٹرل پار دہشت گردوں کی کمین گاہوں پر ”سرجیکل اسٹرائیک“ کیا گیا تھا ، کہا کہ اگر ہندوستان پاکستان کو اس شکل میں ایک اور پیغام بھیجنا چاہتا ہے تو ہندوستان یقیناً دوبارہ ایسی کارروائی کر سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایل او سی پار دہشت گردوں کے کیمپوں پر حملہ کرنے کا فیصلہ مرکز کا تھا اور فوج نے اس سے اتفاق کیا تھا۔اگر ہمیں ایسی ہی کارروائی دوبارہ کرنے کی ضرورت پڑی تا اس بار پاکستان کو اس سے بھی زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔

واضح ہو کہ 28اور29ستمبر2016کی درمیانی شب میں ایل او سی پار کر کے کیے جانے والی فوجی کارروائیکی ویڈیو فوٹیج بدھ کو ٹی وی نیوز چینلوں پر دکھائی گئی تھی ۔

8منٹ کی اس ویڈیو میں دکھایا گیا تھا کہ کس طرح ہندوستانی فوج کی اسپیشل فورسز ایل او سی پار کر کے ٹارگٹ تک پہنچی اور پاکستانی علاقہ میں گھس کر کس طرح اہداف کو تباہ کیا گیا۔یہ تصاویر ڈرون اور غیر انساں فضائی گاڑیوں(یو اے وی) سے کھینچی گئی تھیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: We can definitely do it again general in charge of surgical strikes on pakistan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply