کانگریس کو مدھیہ پردیش اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کاصفایہ کردینے کا پورایقین

بھوپال:مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر کمل ناتھ نے کہا ہے کہ پارٹی کویوں تو آئندہ ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو آسانی سے ہرا ددینے کا پورا یقین ہے لیکن اس امر کو یقینی بنانے کے لیے کہ بی جے پی کو 50سیٹیں بھی نل مل سکیں ہم بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سے انتخابی سمجھوتہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ 230رکنی اسمبلی میں بی جے پی کو 50سے بھی کم سیٹیں ملنا یقینی بنانے کےلیے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سے مذاکرات چل رہے ہیں۔

انہوں نےنوٹ بندش پر نریندر مودی حکومت کو سخت ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ریزرو بینک آف انڈیا کی رپورٹ سے سچائی بے نقاب ہو گئی۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ جس وقت 8نومبر 2016کو 500اور1000روپے کے مروجہ نوٹوں کی گردش غیر قانونی قرار دی گئی تھی تو یہ دعویٰ کیا گیا تھا اس سے کالا دھن سامنے آجائے گا۔لیکن ایسا نہیں ہوا۔

جبکہ اس کے برعکس بے روزگاری میں اضافہ ہوا اور تجارت پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔انہوں نے کسانوںکی زبوںحالی ،خواتین کے خلاف جرائم اور بے روزگاری میں اضافہ پت ریاست وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان کو لتاڑا لین ساتھ ہی یہ بھی صفائی دی کہ انہوں نے چوہان کوکبھی نالائق نہیں کہا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: We can beat bjp on our own in mp kamal nath in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply