لاپتہ طالبعلم نجیب احمد کی بازیابی کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے: وی سی

نئی دہلی:جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)کے طالب علم نجیب احمد کے گزشتہ پانچ روز سے لاپتہ ہونے کے سلسلے میں مظاہرہ کرنے والے طلبہ سے وائس چانسلر ایم جگدیش کمارنے مظاہرہ ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ گم شدہ طالب علم کا پتہ لگانے کےلئے پولیس کو ہر ممکن تعاون کررہی ہے۔
وائس چانسلر نے لاپتہ طالب علم نجیب احمد سے واپس لوٹنے اور تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں منصفانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔بایوٹیک کا طالب علم نجیب 15اکتوبر کواکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی )کے کچھ طلبا کے ساتھ مار پیٹ کے بعد سے لاپتہ ہے۔ اسی دوران دہلی پولیس نے لاپتہ طالب علم کی اطلاع دینے والے کو 50ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔پولیس نے کل شام اپنے اعلان میں کہا ہے کہ اس سے متعلق اطلاع وسنت کنج شمالی پولیس تھانے کے ایس ایچ او کو دی جاسکتی ہے۔مظاہر ہ کر رہے طلبانے کل وائس چانسلر اور یونیورسٹی کے چند دیگر سینئر افسروں کو ایڈمنسٹریٹیو بلاک میں بند کردیا تھا۔
داخلی امور کے مرکزی وزیر مملکت کرن رجیجو نے نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ لاپتہ طالب علم کو تلاش کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔انہوں نے وائس چانسلر اور دیگر افسروں کو گھیرنے پر ناراضگی ظاہر کی۔ مسٹر کرن رجیجو نے کہا کہ کچھ طالب علم اس معاملے کے سلسلے میں سیاست کررہے ہیں جس سے یونیورسٹی کی شبیہ خراب ہورہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: We are doing our best to find najeeb ahmed says jnu vice chancellor in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply