پانی کے میٹر گھپلے میں شیلا دکشت کو اینٹی کرپشن بیورو نے دو نوٹس جاری کیے

نئی دہلی: اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے آج دہلی کے سابق وزیر اعلی شیلا دکشت کو نوٹس جاری کیا جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ پانی کے میٹر گھپلے کی جانچ میں تعاون کریں۔ شیلا دکشت کو بھیجے گئے نوٹس میں اے سی بی نے کہا کہ ”ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ آپ اس معاملے کے حقائق اور حالات سے واقف تھیں اور آپ کو اس معاملے کی تفتیش میں تعاون کرنا ہے“۔
اے سی بی کے سربراہ ایم کے مینا کے مطاابق شیلا دکشت کے ساتھ متعلقہ افسران کو بھی اس سلسلے میں نوٹس جاری کیا گیا ہے، اور یہ معاملے اب زیر تفتیش ہے۔ انہوں نے کہا کہ” اے سی بی نے 2014 میں یہ کیس درج کیا تھا۔
دہلی جل بورڈ نے 2.5 لاکھ پانے کے میٹر خریدے تھے اور اس سلسلے میں الزامات ہیں کہ اس کے لئے ٹینڈر جاری کرنے کے مناسب طریقہ کار پر عمل نہیں کیا گیا تھا۔ ٹینڈر کی شرائط بھی تبدیل کردی گئی تھیں، تاکہ ذاتی کمپنیوں کو بھی فائدہ ہوسکے۔
ہم کسی مناسب تاریخ کو محترمہ شیلا دکشت سے پوچھ گچھ کریں گے“۔ ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر اعلی محترمہ شیلا دکشت کو دو نوٹس بھیجے گئے ہیں۔ پہلے نوٹس میں انہیں تفتیش میں شامل ہونے کو کہا گیا ہے اور دوسرے نوٹس میں انہیں پوچھ گچھ کے لئے مناسب تاریخ ،وقت اور مقام تفتیشی ایجنسی کو بتانے کو کہا گیا ہے۔
تاہم، محترمہ شیلا دکشت نے کہا کہ انہیں کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا ہے اور جب انہیں نوٹس مل جائے گا تو وہ آگے کی کارروائی کا فیصلہ کریں گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Water meter scam acb issues notice to sheila dikshit asks her to join probe in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply