ہند پاک مسائل جنگ سے حل نہیں ہو سکتے: عبد الباسط

نئی دہلی:پاکستانی ہائی کمشنرمتعین ہندوستان عبد الباسط نے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تنازعات کا حل جنگ نہیں ہے اور احمق لوگ ہی مسائل حل کرنے کے لیے جنگ کومتبادل سمجھتے ہوں گے۔ عبد الباسط نے مزید کہا کہ پٹھان کوٹ حملہ کو پانچ مہینے گذر چکے ہیں لیکن ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کا عمل شروع نہیں ہوا۔
انہوں نے کہاکہ انہیں امید ہے کہ مذاکراتی عمل عنقریب شروع ہو جائے گا۔کیونکہ ہمارے تمام تنازعات مذاکرات سے ہی حل کیے جا سکتے ہیں۔ہندوستان میں پٹھان کوٹ میں واقع ہندوستانی فضائیہ کے اڈے پر حملہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پٹھان کوٹ حملہ کی تحقیقات میںحکومت پاکستان ہندوستان سے تعاون کر رہی ہے اور ہمیں امید رکھنا چاہیے کہ ہم معاملہ کی تہہ تک پہنچ جائیں گے۔
ہندستان اور پاکستان کے درمیان خوشگوار اور اچھے رشتوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ دونوں ملکوں کو تجارتی تعلقات میں اضافہ پر توجہ دینا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف چیلنجوں کا سامنا کر رہا ہے اور ان سے نمٹنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔
ہند پاک مذاکرات کے ضمن میں انہوں نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ سشما سوراج پاکستان آئیں اس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی ہمارے ملک آئے۔ دونوں ملکوں کے درمیان مذاکراتی عمل میں تیزی نظر آئی لیکن بد قسمتی سے پٹھان کوٹ حملہ وقوع پذیر ہو گیا اور خارجہ سکریٹری سطح کے مذاکرات نہ ہو سکے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: War is not an option says pak envoy abdul basit in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply