حکومت سرمائی اجلاس میں حزب اختلاف سے ہر موضوع پر بات کرنے تیار:وزیر اعظم مودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے عین ایک روز قبل حزب اختلاف کے بڑے رہنماو¿ں کے ساتھ میٹنگ میں کہا کہ ان کی حکومت تمام امور پر بحث کرنے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ” ہم حزب اختلاف کی جانب سے اٹھائے جانے والے تمام ایشوز پر بحث کرنے تیار ہیں اورمجھے امید ہے کہ یہ سرمائی اجلاس نتیجہ خیز اور تعمیری ہوگا۔ مجھے امید ہے کہ تمام جماعتیں تعاون کریں گی“انہوں نے تمام جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ سیشن کے دوران تعمیری ماحول بنائیں اور عوامی مفاد کے مسائل کو مل کر حل کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم پارلیمنٹ کواحسن طریقہ سے چلاکر عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی ذمہ داریاں دیانتداری سے ادا کریں۔

دوسری جانب حزب اختلاف نے مطالبہ کیا کہ حکومت رافیل سودے، بے روزگاری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور تحقیقاتی ایجنسیوں کے غلط استعمال جیسے اہم معاملات پر بھی بحث کرے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Want discussion says pm modi ahead of parliaments winter session in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment