ہر روز 10 لاکھ سے زیادہ ویٹنگ ٹرین ٹکٹ نہیں ہورہے ہیں کنفرم

نئی دہلی:(یو این آئی) اپنے منزل مقصود تک جانے کے لئے ویٹنگ لسٹ میں ٹکٹ لینے والے تقریباً دس لاکھ مسافر ہر دن برتھ کنفرم نہیں ہونے کی وجہ سے سفر نہیں کرپاتے ہیں جو انڈین ریلوے کی ٹرینوں سے روزانہ سفر کرنے والے مسافروں کا تیرہ فیصد ہے۔
ٹرین مسافروں کو آن لائن مختلف طرح کا مشورہ دینے والی کمپنی ریل یاتری ڈاٹ ان نے اس سلسلے میں کئے گئے ایک سروے کی بنیاد پر یہ دعوی کرتے ہوئے آج کہا کہ طویل مسافت کی گاڑیوں میں ڈیمانڈ سپلائی میں کافی فرق ہے۔ حالانکہ اس فرق کو زیادہ اہمیت نہیں دی جارہی ہے۔ اس نے جنوری 2016 سے اس فرق کا جائزہ لینے کے لئے ملک بھر میں ٹکٹ بکنگ پیٹرن پر نگاہ رکھی۔
اس نے کہا کہ تقریباً دس بارہ لاکھ مسافر ایسے ہیں جو روزانہ ٹکٹ کنفرم نہیں ہونے کی وجہ سے سفر نہیں کررہے ہیں۔ فیصد کی بیناد پر دیکھیں تو یہ روزانہ طویل مسافت کے ٹرین مسافروں کا تقریباً تیرہ فیصد ہے۔ سفر کے پیک سیزن میں یہ تعداد بڑھ کر انیس فیصد ہوجاتی ہے۔ ریل یاتری ڈاٹ ان نے 3100 ریلوے اسٹیشنوں پر 2800ٹرینوں میں سیٹ کی تلاش کرنے والے تیس لاکھ سے زیادہ مسافروں کے ذریعہ فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر یہ رپورٹ تیار کی ہے۔
ریل یاتری ڈاٹ ان کے معاون بانی اور سی ای او منیش راٹھی نے کہا کہ ٹرین میں سفر میں ڈیمانڈ سپلائی کے درمیان کافی فرق سے ہر کوئی واقف ہے لیکن مطالعہ میں سامنے آئے نتائج کافی چونکانے والے۔
انہوں نے کہا کہ آنند وہار ٹرمنل سے سفر کے لئے ویٹنگ لسٹ میں بکنگ کرانے والوں میں سے 43 فیصد کا برتھ کنفرم نہیں ہوپارہا ہے۔ اسی طرح جموں توی میں 38 فیصد’ لوک مانیہ تلک(ممبئی) میں 33 فیصد‘ ہوڑہ جنکشن کولکاتہ 28 فیصد’ بنگلورو سٹی جنکشن میں 28فیصد‘ پٹنہ جنکشن میں 12 فیصد ٹکٹ کنفرم نہیں ہوپارہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Waiting ticket confirm in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply