یوم آزادی سے قبل مغربی بنگال میں دہشت گردانہ حملے کاخطرہ، ہائی الرٹ

کلکتہ:یوم آزادی سے قبل بنگلہ دیش کی ممنوعہ تنظیم جماعت المجاہدین کے دہشت گردوں کے ہندوستانی سرحد میں داخل ہونے کی خفیہ رپورٹ سامنے آنے کے بعد کلکتہ اور اس کے اطرف میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
انٹلی جنس کی رپورٹ ملنے کے بعد کلکتہ پولس ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی جس میں سیکورٹی کی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد مزید سخت کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔تمام عوامی مقامات بالخصوص مذہبی مقامات کالی گھاٹ، برلا مندر، دکھنیشور میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔
لال بازار کے ذرائع کے مطابق جماعت المجاہدین سرحد سے متصل علاقوں میں مذہبی منافرت پھیلا نے کا منصوبہ بھی بنارہی ہے۔ڈھاکہ میں دہشت گردانہ حملے کے بعد دہشت گردوپ بنگلہ دیش سے سرحد سے متصل ہندوستانی علاقوں میں بھی دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینے کا منصوبہ بنارہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق دہشت گردپہلے آسام کے نالباڑی اور کوکڑا جھار میں داخل ہوئے ہیں۔بی ایس ایف نے سرحدسے متصل گاو¿ں میں چوکسی تیز کردی ہے۔ ریاستی پولس کے ذرائع کے مطابق تین افراد پر مشتمل گروپ کلکتہ اور اس کے اطراف میں دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینے کا منصوبہ بنارہی ہے۔
یہ کارروائیاں یوم آزادی سے قبل یا اس کے فوری بعد انجام دینے کا منصوبہ ہے۔اس لیے کلکتہ کے تمام میٹرواسٹیشن،اہم مقامات جس میں ائیر پورٹ، ریلوے اسٹیشن وغیر میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: W bengal on high alert following terror threat in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags:

Leave a Reply