نائب صدر ،وزیر اعظم اور سونیا گاندھی کا آندھرا پردیش میں ٹرین حادثہ پر اظہار رنج و تعزیت

نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ ڈاکٹر حامد انصاری، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن، وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، ریلوے کے وزیر سریش پربھو اور کانگریس صدر سونیا گاندھی سمیت کئی رہنماؤں نے آندھرا پردیش کے وجے نگرم ضلع میں جگدل پور-بھونیشور ہیرکنڈ ایکسپریس ٹرین حادثے پر، جس میں متعدد مسافر ہلاک و زخمی ہوئے ہیں،گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک شدگان کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور کیا ہے۔ ڈاکٹر انصاری نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ وہ حادثے کی خبر سن کر غم زدہ ہیں اور مرنے والوں کے اہل خانہ کے سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور حادثے میں زخمی ہوئے لوگوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔ مسٹر مودی نے کہا کہ ان کی ہمدردی ان کے ساتھ ہے جنہوں نے اس حادثے میں اپنوں کو کھو دیا۔ میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔ یہ بہت ہی افسوسناک واقعہ ہے۔‘
وزیر اعظم نے کہا کہ ریلوے وزارت صورتحال کی نگرانی کر رہی ہے اور فوری طور پر راحت و بچاؤ کام میں مصروف ہے۔ محترمہ مہاجن نے حادثہ کی خبر ملتے ہی غم کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی تمنا کی ہے۔ انہوں نے مرنے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت بھی کیا ہے۔ ریلوے کے وزیر سریش پربھو نے ٹویٹ کرکے کہا کہ اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی وہ اپنے شمال مشرق کے دورے کو درمیان میں ہی چھوڑ کر جائے حادثہ روانہ ہو رہے ہیں۔ مسٹر پربھو نے حادثے میں مارے گئے لوگوں کے ورثاسے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت مند ہونے کی دعا کی ہے۔ محترمہ گاندھی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ حادثے میں بڑی تعداد میں لوگوں کی ہلاکت سے وہ کافی غمزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ہمدردیاں حادثے میں مارے گئے لوگوں کے پسماندگان کے ساتھ ہیں۔ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے بھی اس ریل حادثے پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا۔ مسٹر نتیش کمار نے اس حادثے میں مرنے والے لوگوں کے اہل خانہ کے تئیں گہری تعزیت ظاہر کی اور مصیبت کی اس گھڑی میں ہلاک شدگان کے اہل خانہ کو صبر عطاکرنے کی دعا کی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Vp pm condole loss of lives in train accident in ap in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply