اڑیسہ اسپتال سانحہ پر نائب صدر جمہوریہ کا اظہار رنج

نئی دہلی:اڈیشہ کے بھوبنیشور شہر میں واقع ایس ایم اسپتال میں آ گ لگنے کے حادثے میں 22مریضوں کی موت پر نائب صدر جمہوریہ ایم حامد انصاری نے افسوس اور شدید دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اڈیشہ کے اسپتال میں لوگوں کی موت کی اطلاع پر مجھے بے حد دکھ ہے اور ان کے لواحقین کے ساتھ میری پوری ہمدردی ہے۔
اس حادثے کے سلسلے میں میں نے وزیراعلی نوین پٹنائک سے بات کی ہے انہوں نے یقین دہانی کی ہے کہ زخمیوں کو ہر ممکن امداد مہیا کرائی جائے گی۔یہ بیان نائب صدر جمہوریہ کے سکریٹیریٹ کی جانب سے آیا ہے۔ یہ حادثہ پیر کے روز پیش آیا تھا جس میں اسپتال کے آئی سی یو میں آگ لگنے کی وجہ سے 22افراد ہلاک اور 120زخمی ہوئے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Vp condoles odisha hospital fire deaths in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply