ووٹنگ مشینیں بھی گرم لوؤں کے تھپیڑوں سے بیمار، علاج کے لیے انجینیرز طلب

نئی دہلی: لوک سبھا اور سمبلیوں کے ضمنی انتخابات کے دوران ووٹنگ مشینوں میں خرابیوں کے حوالے سے مہاراشٹر اور اتر پردیش سے شکایات کی بھرمار کے درمیان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ شدید گرمی سے مشینیوں میں خرابی آرہی ہے۔

کمیشن نے مزید کہا کہ خرابی دور کرنے کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔انجینیرز ان مشینوں کو دیکھ رہے ہیں او تقاضہ کے مطابق کارروائی کریں گے۔

اترپردیش کا کیرانہ ،جہاں اجیت سنگھ کی راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کی امیدوار تبسم جہاں پہلے ہی150مشینوں میں خرابی کی شکایت درج کراچکی ہے،10ریاستوںکے14حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں سب سے زیادہ توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔

کیونکہ کیرانہ پارلیمانی حلقہ کو اپوزیشن اتحاد کا امتحان جیسا معاملہ سمجھا جا رہا ہے۔مہااشٹر کے پالگھار اور بھنڈارا گونڈیا پارلیمانی حلقوں میں کلیدی مقابلے ہیں کیونکہ یہاںبی جے پی واپسی کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگائے ہے۔ووٹوں کی گنتی جمعرات کو ہو گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Voting machines in up maharashtra hit by heat wave says election commission in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply