جھارکھنڈ میں 75فیصد ووٹرز مودی حکومت کے کام کاج سے مطمئن

رانچی:(یو این آئی) جھارکھنڈ کے 74.8 فیصد لوگ وزیر اعظم نریندر مودی کے کام کاج سے خوش ہیں۔ ووٹرس موڈ ریسرچ سروے( وی ایم آر)نے آج یہاں جاری اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مرکز کی مودی حکومت کی پالیسیوں اور منصوبوں کو جھارکھنڈ کے لوگ خوب پسند کر رہے ہیں اور حکومت کی تصویر لوگوں کی نظر میں کافی اچھی ہے، اگر آج ریاست میں اسمبلی انتخابات کرائے جائیں تو بی جے پی کو 45.24 فیصد ووٹ مل سکتے ہیں۔ وی ایم آر سروے کی ٹیم نے جھارکھنڈ میں یکم ستمبر سے 11 ستمبر کے درمیان میں 15 اسمبلی حلقوں کے گاؤں اور قصبوں میں گھر گھر جا کر کل 5516 رجسٹرڈ ووٹروں سے بات کی۔
سروے کے لئے اسمبلی حلقہ اور ووٹروں کا انتخاب گزشتہ انتخابات کے نتائج کے مطابق ذات برادری ، پولنگ بوتھ اور دوسرے پہلوؤں کو ذہن میں رکھ کر کیا گیا تھا۔ ووٹرس موڈ ریسرچ ( وی ایم آر) نے جو کہ ملک کی ایک مشہور ریسرچ ایجنسی ہے ، جھارکھنڈ کے لوگوں کی نبض ٹٹول? تو یہ بات سامنے آئی کہ ریاست کے 55 فیصد سے زیادہ لوگ ریاست کی رگھوور حکومت سے مطمئن ہیں۔ سروے کے مطابق اگر آج ریاست میں اسمبلی کا الیکشن ہو تو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) زبردست جیت کے ساتھ اقتدار میں واپس آنے کے قابل ہو گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Vmr survey75 people of jharkhand happy with performance of pm modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags:

Leave a Reply