جنرل وی کے سنگھ 39ہندوستانیوں کی لاشیں لانے یکم اپریل کو عراق جائیں گے

نئی دہلی: وزیر مملکت خارجہ جنرل وی کے سنگھ موصل میں دولت اسلامیہ فی العراق والشام (داعش) کے دہشت گردوںکے ہاتھوں ہلاک 39ہندوستانیوں کی لاشیں لینے یکم اپریل کوعراق جائیں گے۔
واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل وزیر خارجہ سشما سوراج نے عراق کے موصل شہر میں میں اغوا کیے گئے 39ہندوستانیوں کے قتل کی پارلیمنٹ میں تصدیق کی تھی۔
عراق کے محکمہ فارنسک میڈیسن کے مطابق جس نے وزارت صحت کی ہدایت پر ان39ہلاک شدگان کے ڈی این اے نمونوں کی جانچ کی تھی، بتایا کہ زیادہ تر ہلاک شدگان کے سروں پر گولیوں کے زخم تھے ۔رپورٹ میںکہا گیا کہ ان لوگوں کی ایک سال پہلے مو ت ہو چکی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Vk singh to bring back mortal remains on 1 april in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply