وی کے سنگھ نے حریت کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی وکالت کی

نئی دہلی: ہندوستان کے شمال مشرقی خطہ کی ترقی کے وزیر اور سابق فوجی سربراہ جنرل وی کے سنگھ نے کہا ہے کہ علیحدگی پسند قیادت کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جائے اور حریت کانفرنس کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا جائے۔
مسٹر سنگھ نے ایک انگریزی جریدے انڈیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سید علی شاہ گیلانی جب خانہ نظر بند ہوں تو انہیں آرام و چین سے نہ بیٹھنے دیا جائے اور انہیں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت داخل زنداں کیا جائے۔
یہ انٹرویوحریت لیڈروں پر کیے گئے ایک اسٹنگ آپریشن کرنے کے نیوز چینل کے دعوے کے بعد لیا گیا ہے۔جس کے بعد چینل نے کہا کہ اسٹنگ آپریشن سے ٹھوس ثبوت ملتا ہے کہ وادی میں علیحدگی پسندوں کو پاکستان سے مالی اعانت مل رہی ہے۔

Title: vk singh says hurriyat must be declared a terrorist body | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply