داعش کے ہاتھوں قتل کیے گئے 39ہندوستانیوں کی لاشیں لانے جنرل سنگھ عراق روانہ

نئی دہلی:عراق کے شہر موصل میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے انتہا پسندوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے39ہندوستانیوں کے باقیات لانے وزیر خارجہ مملکت جنرل وی کے سنگھ فوجی مال بردار طیارے بونگ سی17-سے عراق روانہ ہو گئے۔
وہ دوشنبہ کو واپس آئیں گے اور لواحقین کو ان کو عزیزوں کے باقیات سونپیں گے۔وہ لاشیں سونپنے کے لیے سب سے پہلے پنجاب کے شہر امرتسر جائیں گے ۔
اس کے بعد پٹنہ اور پھر کولکاتا ہوتے ہوئے دہلی واپس آ ئیںگے۔ان میں27لاشیں پنجاب کے لوگوں کی ہیں جبکہ چار لاشیں ہماچل پردیش کے لوگوں کی ہیں۔واضح رہے کہ ان ہندوستانیوں کو تین سال قبل موصل میں داعش کے دہشت گردوں نے اغوا کر لیا تھا۔

Title: vk singh leaves for iraq to bring back remains of 39 indians | In Category: ہندوستان  ( india )
Tags: ,

Leave a Reply